یورپی یونین

یورپی یونین کا افغانستان کے لیے 25 ملین یورو کی امداد کا اعلان

ویب ڈیسک: یورپی یونین کی جانب سے افغانستان کے لئے 25 ملین یورو کی امداد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یورپی یونین نے یہ اعلان افغانستان کے غریب اور بے گھر افراد کے لیے کیا۔ یاد رہے کہ انٹرنیشنل فوڈ پروگرام کو 25 ملین یورو عطیہ کئے جائینگے۔
اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے یورپی یونین کی جانب سے افغانستان کے لیے انسانی امداد کے لیے 25 ملین یورو کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کی بنیاد پر، یورپی یونین کی یہ نئی گرانٹ افغانستان میں غریب اور بے گھر خاندانوں کو خوراک کی فراہمی میں مدد کرے گی۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق جبکہ افغانستان میں شدید سردی ہے اور اس میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے ایسے میں یہ امداد ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی زندگی کو جیل میں خطرہ لاحق ہے ،شیر افضل مروت