اسرائیلی صدر نے دو ریاستی حل کی مخالفت کر دی

ویب ڈیسک :جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے غزہ میں جنگ کے بعد دو ریاستی حل کی مخالفت کردی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ یہ وقت نہیں ہے کہ جس میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی بات کی جائے۔
اسرائیلی صدر کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں آزاد فلسطینی ریاست پر بات نہیں ہو سکتی دو ریاستی حل کے لیے امریکی تجویز سے اتفاق نہیں کرتے ہیں۔
اسرائیلی صدر کا تھا کہ امن مذاکرات کی بات چیت سے پہلے اس جذباتی صدمے سے نمٹنا ہوگا جس سے ہم گزر رہے ہیں میری قوم صدمے میں ہے، اس لیے میں دو ریاستی حل کے خلاف ہوں۔

مزید پڑھیں:  روس نے یوکرین پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، امریکہ