اسرائیل اور حماس جنگ بندی

اسرائیل اور حماس جنگ بندی کیلئے تیار ہیں، مصری حکام کا دعویٰ

ویب ڈیسک: مصری حکام کے دعویٰ کے مطابق اسرائیل اور حماس جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے تیار ہیں۔
مصری حکام نے اسرائیل اور حماس جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے مزید کہا کہ دونوں فریقین جنگ بندی کیلئے تیار ہیں تاہم معاہدے کی تفصیلات پر اختلاف باقی ہے۔
ذرائع کے مطابق حماس کی جانب سے رہا کئے جانے والے یرغمالیوں کی فہرست یکطرفہ طور پر تیار کرنے اور اسرائیلی فوج سے پہلے کی متعین کردہ حدوں میں پیچھے ہٹنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جبکہ اسرائیل نے جنگ بندی کا وقت اور دورانیہ طے کرنے کے ساتھ رہا کئے جانے والے یرغمالیوں کی فہرست دیکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ قطر اور مصر کی غزہ میں نئی جنگ بندی کے معاہدے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
امریکی میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے ہونے والے مذاکرات کے سلسلے میں ہونے والی بات چیت مثبت رہی۔

مزید پڑھیں:  انتخابات کے ذریعے وجود میں آنے والی اسمبلیاں جعلی ہیں، مولانا فضل الرحمان