پیکا ایکٹ نافذ

حساس ڈیٹا کی چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ‘پیکا ایکٹ نافذ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے غیرقانونی پاسپورٹ اور حساس ڈیٹا کی چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پیکا ایکٹ نافذ کردیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاسپورٹ دفاتر کے 6 سیکشنز پر انسداد الیکٹرانک کرائمز ایکٹ نافذ کردیا، اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے اہم دفاترمیں مخصوص افسروں کے علاوہ داخلہ بند کردیا گیا۔
وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی، وفاقی حکومت نے امپاس کے 6 سیکشنز کے انفراسٹرکچر کو انتہائی حساس قراردیدیا، سکیورٹی کلیئرنس کے حامل مخصوص افسروں اور ملازمین کو صرف ان سیکشنز تک رسائی ہوگی۔
حکومت کے اس اقدام سے حساس معلومات، پاسپورٹ، ویزا، شہریت اور درخواست گزار کا ڈیٹا چوری نہیں ہوسکے گا۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پورکی وفاق کولوڈ شیڈنگ ختم کرنےکی ڈیڈ لائن