بجلی مہنگی

عوام کو ایک اور جھٹکا ‘بجلی 1روپے 15پیسے فی یونٹ مہنگی

ویب ڈیسک :مہنگائی کے مارے عوام کو بجلی کا ایک جھٹکا‘ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ قیمت میں مزید 1روپیہ 15پیسے اضافہ کردیا ۔
نیپرا کے مطاق قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ‘اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین پر ہو گا۔
نیپرا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2024سے ہو گا جو مارچ 2024 تک لاگو رہے گا۔
کی قیمتوں میں اضافہ سے صارفین پر 22ارب 29کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
دوسری جانب نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے نے بھی نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 66 پیسے اضافے سے متعلق درخواست دائر کردی ہے جس کی سماعت 27 دسمبر کو ہوگی۔

مزید پڑھیں:  فیصل واوڈا پریس کانفرنس پر از خود نوٹس، تفصیلات طلب