ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

ویب ڈیسک: ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق زلزلہ صبح 5 بج کر 32 منٹ پر آیا جس کی شدت 404 ریکارڈ کی گئی۔ یاد رہے کہ زلزلہ کے جھٹکے پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔
زلزلے کے جھٹکےاس قدر تیز تھے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ میں زلزلے کی شدت 4.4 اور زیر زمین گہرائی 11 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کشمیر کے جنوب مغربی علاقہ بتایا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 2 بار زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ان میں پہلے زلزلے کی شدت 3اعشاریہ2 جبکہ دوسری بار آنے والے زلزلے کی شدت 5اعشاریہ8 ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:  ڈالر 10 پیسے سستا، قیمت 278 روپے ہو گئی