پشاور، محکمہ تعلیم کے اکثر دفاتر میں بائیومیٹرک سسٹم کی عدم تنصیب کا انکشاف

ویب ڈیسک: حاضری یقینی اور بروقت بنانے کیلئے بائیومیٹرک سسٹم لایا گیا تھا۔ ذراِئع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں محکمہ تعلیم کے تین اضلاع کے دفاترمیں بائیومیٹرک سسٹم کی عدم تنصیب کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے متعلقہ مانیٹرنگ سیل نے ماہ نومبر کی جاری ہونیوالی حاضری رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ محکمہ تعلیم کے اکثر صوبائی دفاتر کےملازمین کا حاضری شیڈول متاثر رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چترال اپر، کولائی پالس اور لوئر کوہستان کے ڈی ای اوز، ایس ڈی ای اوز اور دوسرے دفاتر میں بائیومیٹرک سہولت موجود نہیں۔
محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے اس پر برہمی اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری بائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب کی ہدایات جاری کر دیں۔
صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ حاضری یقینی بنانے کے لئے بائیومیٹرک مشین کی تنصیب یقینی بنائی جائے۔
حاضری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کے بعض اضلاع چترال، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور بٹگرام میں بھی گزشتہ ماہ ملازمین کی حاضری صفر فیصد رہی جبکہ ڈائریکٹریٹ میں ملازمین اور افسران کی تاخیر سے آنے کی شکایات آن دی ریکارڈ ہیں۔
اس حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی ای اوز اور سب ڈویژنز میں بھی افسران کی حاضری کے مسائل موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس میں اہم پیشرفت، بھارتی شہری گرفتار