نکاح نامہ میں حلف ختم نبوت

کے پی حکومت کا نکاح نامہ میں حلف ختم نبوت لازمی قرار

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے مسلم فیملی لاز آرڈیننس میں ترامیم کر دی ہیں، نکاح نامہ میں حلف ختم نبوت ﷺ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
محکمہ لوکل گورنمنٹ خیبر پختونخوا کے اعلامیہ کے مطابق ترمیم مسلم فیملی آرڈیننس کے سیریل نمبر 13 اور 25 میں ترمیم کر دی گئی ہے۔
لوکل گورنمنٹ اعلامئے کے مطابق نکاح نامہ میں کیش، منقولہ وغیر منقولہ جائیداد کی صورت میں حق مہر کی تفصیلات درج کرنا ہوں گی، نکاح نامہ میں حلف ختمِ نبوت بھی لازمی قرار دیا گیا۔
اس کے مطابق دولہا اور دلہن دونوں حلف ختمِ نبوتﷺ کے پابند ہوں گے، نکاح نامہ پر دولہا، دلہن، دونوں کے وکلاء اور گواہان کے دستخط ہوں گے، نکاح نامہ پر نکاح رجسٹرار کے دستخط اور مہر بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اپوزیشن منافقت کی سیاست کرتی ہے ،بلاول بھٹو