رواں ماہ دسمبر میں آر ایل این جی کی درآمد میں ریکارڈ اضافہ

ویب ڈیسک: رواں ماہ دسمبر میں آر ایل این جی کی درآمد 18ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
پاکستان کی جانب سے گزشتہ ایک سال کے دوران پہلی بار اسپاٹ مارکیٹ سے 2 کارگو خریدنے کا آرڈر دینے کے بعد رواں ماہ میں آر ایل این جی کی درآمد 18 ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور دسمبر میں درآمد کردہ کارگوز کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ انٹرنیشنل اسپاٹ مارکیٹ میں آر ایل این جی قیمتوں میں نمایاں کمی اور سردیوں کے دوران گیس کی بڑھتی ہوئی طلب نے حکومت کو اسپاٹ مارکیٹ سے کارگو خریدنے پر آمادہ کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے 2022 کی سردیوں میں اسپاٹ مارکیٹ میں آر ایل این جی کی قیمت بڑھ جانے کے بعد کارگو کی خریداری روک دی تھی اور لوڈمنیجمنٹ کے ذریعے مقامی گیس پر انحصار شروع کردیا تھا۔
امکان ہے کہ درآمد کردہ گیس گھریلو استعمال کیلئے ہی فراہم کی جائے گی کیونکہ بزنس میں بلند قیمت کی وجہ سے درآمدی گیس استعمال کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے اور مقامی گیس کو ترجیح دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ سالانہ بنیادوں پر مقامی گیس کے ذخائر میں 9 فیصد کمی کی وجہ سے پاکستان کا درآمدی گیس پر انحصار بڑھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا