پشاور، اے این پی رہنما عابد اللہ خان کا پی پی پی میں شمولیت کا اعلان

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے رہنما سید ظاہر علی شاہ کی رہائش گاہ پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما عابد اللہ خان نے ان سے ملاقات کی۔
صدر پی پی پی کے پی سید محمد علی شاہ باچہ، شجاع سالم خان اور مصباح الدین سے ملاقات کے بعد عابد اللہ خان نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
پی پی پی کے پی کے رہنماؤں نے عابد اللہ خان کو پی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
صدر پی پی پی کے پی سید محمد علی شاہ باچہ نے اس موقع پر عابد اللہ خان کی خاندان سمیت پی پی پی میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔
عابد اللہ خان نے بھی پی پی پی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔
سابق صوبائی وزیر سید ظاہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔
صدر سید محمد علی شاہ باچہ اور پی پی پی کے پی کے رہنماؤں نے ملاقات کے دوران صوبے کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔

مزید پڑھیں:  ترکیہ کے وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے