ترجیحی لسٹ

الیکشن 2024:پی ٹی آئی کی ترجیحی لسٹ روک لی گئی

ویب ڈیسک :عام انتخابات 2024 کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی ترجیحی لسٹ روک لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مخصوص نشستوں پر ترجیحی لسٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوائی گئی تھی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے فیصلے کے نتیجے میں پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لے لیا گیا ہے‘ اس لئے انتخابی نشان نہ ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کی ترجیحی لسٹ جاری نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں:  بس بہت ہوگیا اداروں کو نشانہ بنانا بند کر دیں،فیصل واوڈا