تاحیات نااہلی کیس، 7 رکنی لارجر بنچ آج شماعت کرے گا

ویب ڈیسک: پاکستان کے سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق لارجر بنچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق آج ہونے والی سماعت کیلئے عدالت کی جانب سے فریقین کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کی تشریح کا دوبارہ جائزہ لینا ضروری ہے جس کی تمام صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز نے تائید کی تھی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کامزدوروں کامعاوضہ دگنا کرنے کا اعلان