الیکشن میں سلیکشن کا مقابلہ کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء کے حوالے سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کا دورہ کیا، اس دوران ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں جتنا کام کرنا چاہئے اتنا ہوا نہیں۔ یہاں کے عام مسائل میں گھرے ہوئے ہیں جن کا حل صرف اور صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں عوام سے مل کر خوشی ہو رہی ہے۔ یہاں گزشتہ کئی دنوں سے عوام سے ملاقاتیں جاری ہیں، اس دوران اندازہ ہوا کہ یہاں کے عوام پر توجہ ہی نہیں دی گئی۔
سینیٹ قرارداد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ الیکشن ہر صورت مقررہ وقت 8 فروری کو ہوں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج کل ملک میں مہنگائی اور غربت کا راج ہے ، سابق حکمرانوں نے اس جانب توجہ ہی نہیں دی۔
الیکشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں سلیکشن کا مقابلہ کریں گے۔ ن لیگ اس لئے الیکشن لڑ رہی ہے تاکہ ان کا قائد جیل سے بچ سکے، پی ٹی آئی الیکشن لڑ رہی ہے تا کہ ان کا بانی جیل سے بچ جائے۔
انہوں نے کہا کہ جیالے تمام مسائل کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے اور ہم عوام کے تمام مسائل حل کر کے رہیں گے، ہمارا منشور عوامی مسائل کے حل کرنے پر قائم ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات