جہاز بحیرہ عرب میں تعینات

پاک بحریہ کے میری ٹائم سیکورٹی کے جہاز بحیرہ عرب میں تعینات

ویب ڈیسک: پاک بحریہ نے تجارتی بحری جہازوں اور بین الاقوامی جہاز رانی کے سلسلے میں رونما ہونیوالے واقعات کے پیش نظر میری ٹائم سیکورٹی کے بحری جنگی جہاز بحیرہ عرب میں تعینات کر دئیے گئے۔
پاکستانی بحریہ کے ترجمان کے مطابق تجارتی راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل پٹرولنگ جاری ہے، پاکستان کی بحریہ کی جانب سے ان تجارتی گزرگاہوں کی مسلسل فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ اس پٹرولنگ کا مقصد پاکستان اور بین الاقوامی تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ خطے میں بحری امن رکھنے کے حوالے سے اپنی قومی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے۔

مزید پڑھیں:  انتخابات میں دھاندلی پٔر پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ