ایک اور وباء عالمی خوراک کی فراہمی متاثر کر سکتی ہے ، ڈبلیو ایچ او

ویب ڈیسک: کورونا جیسی سنگین صورتحال کے بعد ایک مرتبہ پھر سے عالمی خوراک کیلئے خطرات کا اشارہ دیا جانے لگا ہے۔ عالمی ماہرین خوراک سمیت ڈبلیو ایچ او کے حکام نے کہا ہے کہ وبائی امراض کے ساتھ ایسے بھی بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگی ہیں جن سے فصلوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی ایک رپورٹ میں عالمی خوراک کے مسائل کی تفصیل جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ گندم کی فصل پر حملہ کرتی وبائی مرض نے ایک دہائی کے دوران 15 ہزار کلومیٹر سے زیادہ تک کا احاطہ قابو کر لیا ہے- ماہرین کے مطابق یہ وائرس برازیل سے ارجنٹائن پھر زیمبیا اور بنگلہ دیش تک پھیل گیا ہے۔
اس دوران یہ فنگس ایک سال میں 60 ملین لوگوں کیلئے کافی چاول کا ذخِرہ تباہ کر دیتا ہے۔ پودوں کی وبائی بیماری دنیا کو بڑے پیمانے پر بھوک کا شکار کر سکتی ہے۔ ماہرین کی جانب سے کہا جانے لگا ہے کہ 2024ء میں ان وبائی امراض کے پیش نظر فصلوں کے زیادہ متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔
اس لئے فصلوں کے تحفظ کیلئے اقدامات ناگزیر قرار رے کر اس کے تحفظ کیلئَے اقدامات پر زور دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ نیتن یاہو کی حمایت میں بول پڑا، آئِی سی سی کیخلاف پابندیوں کی دھمکی