ٹیکساس کے 20 منزلہ ہوٹل میں دھماکا، 21 افراد زخمی

ویب ڈیسک: امریکی ریاست ٹیکساس میں دھماکا، 21 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکساس کے فورٹ ورتھ شہر کے 20 منزلہ ہوٹل میں ہونے والے دھماکے کے باعث 21 افراد زخمی ہو گئَے۔
دھماکے سے کئی منزلوں کے شیشے ٹوٹ گئے، ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 منزلہ ہوٹل کے نچلے حصے میں دھماکا ہوا جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ عمارت میں گیس لیکج کی وجہ سے ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  یوم استحکام پاکستان 10 مئی کو منایا جائیگا، حافظ محمد طاہر اشرفی