وائٹ ہاؤس کمپلیکس

وائٹ ہاؤس کمپلیکس کے بیرونی گیٹ سے مشکوک گاڑی کی ٹکر

ویب ڈیسک: امریکہ، وائٹ ہاؤس کمپلیکس کے بیرونی گیٹ سے مشکوک گاڑی کی ٹکراگئی جس کے بعد سیکورٹی حرکت میں آگئی۔
میڈیا کے مطابق امریکی سیکریٹ سروس کے کمیونیکیشن چیف نے اس حوالے سے بتایا کہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ریاست ڈیلاویئر میں ایک شخص نے اپنی گاڑی صدر بائیڈن کے قافلے میں شامل گاڑی سے ٹکرا دی تھی، جس پر نشے میں ڈرائیونگ کرنے کا الزام لگا دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  اسلام آبادہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کاحکم جاری