جسمانی ریمانڈ منظور

9 مئی مقدمات میں عمران خان کا جسمانی ریمانڈ منظور

ویب ڈیسک :انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز نے دلائل مکمل ہونے کے بعد عمران خان کیخلاف دائر سانحہ نو مئی کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کی۔
تمام تھانوں کی تفتیشی ٹیمیں ایک ساتھ ہی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے تفتیش کرسکیں گی۔
عدالت نے حکم دیا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نہیں لے جایا جاسکے گا۔
عدالت نے 11 جنوری کو مکمل تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی‘ اگلی سماعت گیارہ جنوری کو صبح دس بجے اڈیالہ جیل میں ہی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی پلس شروع کرنے کا فیصلہ