سیٹ ایڈجسٹمنٹ طے

سیٹ ایڈجسٹمنٹ طے‘متحدہ این اے 242 کی سیٹ ن لیگ کو دینے پر آمادہ

لاہور: (ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان عام انتخابات کے لئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ طے پاگئی۔
ایم کیو ایم شہباز شریف کو این اے 242 کی سیٹ دینے پر آمادہ ہوگئی، تاہم این اے 242 کی صوبائی نشستوں پر ایم کیو ایم اپنا ہی امیدوار کھڑا کرے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کراچی میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 11 نشستوں پر امیدوارکھڑے کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے این اے 242 پر ایم کیو ایم کی دستبرداری کے لئے جلد خالد مقبول سے رابطے کا امکان ہے اور شہبازشریف سے بات چیت کے بعد معاملہ رابطہ کمیٹی میں رکھا جائے گا، رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد (ن) لیگ اور ایم کیو ایم کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  نگران حکومت میں گندم درآمد کرنے کی تحقیقات کا حکم