عمران خان

طاقتور کو قانون کےتابع کرنےپرسزا دی جارہی ہے،عمران خان

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے طاقتور کو قانون کے تابع کرنے کی کوشش کی جس کی مجھے سزا دی جارہی ہے۔
توشہ خانہ کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ میں کہا گیا ہے کہ میں نے اپنے آفس بوائے کے ذریعے اربوں روپے کی کرپشن کی اور اربوں کا فائدہ حاصل کیا، بطور وزیراعظم میں کسی اور کا نہیں بلکہ اپنے آفس بوائے کا استعمال کروں، کیا ایسا ممکن ہے؟۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ان کے مخالفین پر جو کیس بنائے گئے تھے وہ انہوں نے نہیں بنائے تھے بلکہ وہ پہلے کے بنے ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف چپڑاسی سمیت دو افراد کو وعدہ معاف گواہ بنایا گیا ہے، کیا یہ معاشرہ امر باالمعروف پر چل رہا ہے؟ جبکہ یہ ایک اسلامی معاشرہ ہے۔
سپریم کورٹ کے گزشتہ روز نااہلی کی مدت سے متعلق فیصلے پر عمران خان نے کہا کہ یہ عدالتی فیصلہ ہے جس پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔ اسی طرح ایک صحافی کے شیخ رشید سے اتحاد سے متعلق سوال پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاسی سیٹ اپ فیصلہ کرے گا۔
عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں یہ بھی بتایا کہ پانچ ماہ میں صرف دو مرتبہ بیٹوں سے بات کرائی گی۔

مزید پڑھیں:  مردان، 5 روزہ پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائَ جائینگے