انتخابی نشان الاٹ

عام انتخابات:سیاسی جماعتوں کوانتخابی نشان الاٹ کردیئےگئے

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک میں ہونے والے عام انتخابات 2024ءمیں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے گئے ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کو شیر، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کو تیر، پاکستان پیپلز پارٹی کو تلوار، پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کو بلے باز، پاکستان مسلم لیگ جناح کو سائیکل کا نشان الاٹ کر دیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کو پگڑی، استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب، ایم کیو ایم کو موم بتی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو پتنگ کا نشان الاٹ کر دیاگیا۔
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کو کتاب، بلوچستان نیشنل پارٹی کو کلہاڑی، جماعت اسلامی پاکستان کو ترازو، تحریک لبیک پاکستان کو کرین، پاکستان عوامی پارٹی کو انسانی آنکھ اور جمشید دستی کی سیاسی جماعت پاکستان عوامی راج کو انتخابی نشان جھاڑو الاٹ کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان کیلئے سیاسی جماعتوں کی فہرست ریٹرننگ افسران کو ارسال کر دی، انتخابی نشان رکھنے والی سیاسی جماعتوں کی فہرست میں تحریک انصاف شامل نہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ٹکٹ جمع کرانے والے امیدواروں کو فہرست کے مطابق انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں۔

مزید پڑھیں:  سائبر کرائم ایف آئی اے سے علیحدہ ،نئی اتھارٹی بنا دی گئی