دانیال عزیز کا ن لیگ کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیز نے اپنی ہی پارٹی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا۔ ٹکٹوں کی تقسیم میں نظر انداز کئے جانے پر رہنماء ن لیگ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اقدام کیا۔
یاد رہے کہ دانیال عزیز اور چودھری جعفر اقبال کو ن لیگ نے ٹکٹ جاری نہیں کئے۔
دانیال عزیز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کیلئے اپلائی نہ کرنے کی وجہ میرا ہسپتال میں ہونا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں پاور پولیٹکس ہو رہی ہے جس کا ثبوت میری جگہ کسی انجان آدمی کو ٹکٹ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ضرور انتخابات میں حصہ لوں گا کیونکہ عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ ہوں۔ میں نے مہنگائی ختم کر کے دکھانی ہے، اگر مہنگائی پر بات کرنے کی وجہ سے یہ سلوک ہوتا ہے تو ٹھیک ہے۔ میں این اے 75 سے الیکشن لڑوں گا۔
سابق رہنماء ن لیگ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر میدان میں آیا ہوں، پہلے بھی یہی عزم تھا اب بھی ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکار زوہاب خان نے ٹک ٹاکر وانیہ ندیم سے نکاح کرلیا