شاہ محمود قریشی کے کاغذات مسترد، درخواست سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: پی ٹی آئِی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے تین حلقوں سے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف دائر درخواست لاہور ہائیکورٹ میںِ سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔
درخواست کی سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا۔
شاہ محمود قریشی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ٹریبونل اور ریٹرننگ افسران نے قانون کے منافی کاغذات مسترد کئے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کے این اے 150، این اے 151 اور پی پی 218 سے کاغذات مسترد ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے آج لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں برازیلین سیاح سے موبائل فون چھین لیا گیا ،مقدمہ درج