قابل تشویش امر

پلاسٹک سے بنی اشیاء کو دنیا میں متعارف کئے ہوئے اگرچہ خاصی مدت ہو چکی ہے اور زندگی کے مختلف شعبوں میںپلاسٹک کی مصنوعات کا استعمال اب عام سی بات ہے جبکہ اب دنیا بھرمیں پلاسٹک کی مصنوعات کے استعمال کو انسانی صحت کے لئے مضربلکہ انتہائی خطرناک قراردیا جارہا ہے ‘ خصوصاً پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کوٹھکانے لگانے کا جو رویہ اختیارکیا جارہا ہے اور استعمال کے بعد اسے ناکارہ سمجھ کر پھینک دیا جاتا ہے جس سے ماحولیات آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے وہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ‘ تحقیق کے مطابق پلاسٹک کی اشیاء کو دفن بھی کیا جائے توکئی سو برس تک یہ ضائع نہیں ہوتیں ‘ پلاسٹک بوتلوں میں پانی اوردیگر مشروبات عام استعمال میں آتی ہیں اب تازہ ترین سروے کے مطابق پانی کی عام پلاسٹک بوتل انسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک قرار دے دی گئی ہے جبکہ طرفہ تماشا یہ ہے کہ گھروں میںعموماً مشروبات اورپانی کی بوتلیںباربار استعمال کرنے کارواج عام ہوچکا ہے ‘ اس حوالے سے عوام کی آگاہی کے لئے بھرپور مہم چلانے کی ضرورت ہے ۔

مزید پڑھیں:  من حیث القوم بھکاری