ن لیگ نے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء کیلئے ن لیگ نے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ نے راولپنڈی، فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے قومی اور صوبائی حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین سنٹرل الیکشن سیل ن لیگ اسحاق ڈار کی جانب سے پارٹی کے قومی اور صوبائی حلقوں کے ٹکٹ ہولڈرز کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
ٹکٹ جاری ہونے والے امیدواروں کی فہرست میں دانیال عزیز کا نام شامل نہیں، لاہور کے حلقوں کے علاوہ شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور کے امیدواروں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 سے انجم عقیل خان اور این اے 48 سے ڈاکٹر فضل چودھری کو ن لیگ کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکار زوہاب خان نے ٹک ٹاکر وانیہ ندیم سے نکاح کرلیا