جسٹس مظاہر نقوی کا استعفیٰ منظور ، صدر عارف علوی نے دستخط کر دیئے

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منظور کر لیا۔ جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور مس کنڈکٹ کی کارروائی جاری تھی۔
سابق سپریم کورٹ جج جسٹس مظاہر نقوی کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کے نوٹس پر جمع کرائے گئے تفصیلی جواب بھی خود پر عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل جج کے خلاف معلومات لے سکتی ہے لیکن کونسل جج کے خلاف کسی کی شکایت پرکارروائی نہیں کرسکتی۔
یاد رہے کہ سماعت سے ایک روز قبل ہی مظاہر نقوی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ نے غزہ کو قحط زدہ قراردے دیا