16 مسافر ٹرینوں کی پرائیوٹائزیشن کا معاملہ زیر غور

ویب ڈیسک: ملک میں جاری پرائیوٹائزیشن کی فہرست میں محکمہ ریلوے کا نام بھی لیا جانے لگاہے۔ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 16 مسافر ٹرینوں کی پرائیوٹائزیشن کے حوالے سے غور شروع کر دیا گیا ہے۔
ریلوے کے پیپرا قوانین 2024 کے تحت مسافر ٹرینوں کی پرائیویٹ سیکٹر کو دینے پر غور کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔
محکمہ ریلوے کی جانب سے 16 مسافر ٹرینوں کی پرائیویٹائزیشن کے حوالے سے ٹیکنیکل پروپوزل اور بولیاں 30 جنوری تک جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کاایک بار پھر 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ