پشاور میں زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں، عوام میں خوف و ہراس

ویب ڈیسک: پشاور میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 6 تھی۔ زلزلہ سے عوام میں خوف و ہراس پھییل گیا۔ لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں زلزلہ کا مرکز شمالی علاقہ جات بتائے گئے ہیں۔ 6 شدت کے زلزلہ نے شمالی علاقہ جات کے ساتھ ساتھ ملک بھر کو لرزا دیا۔
ذرائع کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے پشاور، ایبٹ آباد، کوہاٹ اور سوات کے ساتھ ساتھ اسلام آباد، لاہور اور دیگر شہروں میں بھی محسوس کئَے گئے۔ یاد رہے کہ پشاور میں زلزلہ کی گہرائی زلزلہ پیما مرکز نے 128 کلو میٹر میل بتائِی ہے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موٹر وے سروس ایریا میں جیپ اور کار میں تصادم، 5 افراد زخمی