2023ء، روزگار کے متلاشی 8 لاکھ سے پاکستانی ملک چھوڑ گئے

ویب ڈیسک: روزگار کی تلاش میں ملک چھوڑنے والوں کے حوالے سے گزشتہ سال 2023ء کے اعداد و شمار جاری کر دیئَے گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق 2023ء میں 8 لاکھ سے زائد روزگار کے متلاشی پاکستانی ملک چھوڑ گئے۔
اس سلسلے میں بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے اعداد و شمار جاری کئے جس کے مطابق 8 لاکھ 62 ہزار 625 پاکستانیوں نے 2023ء میں دیار غیر میں روزگار کے لئے خود کو رجسٹر کروایا۔ 2022ء میں یہ تعداد 8 لاکھ 32 ہزار 339 تھِی۔
ذرائع کے مطابق بیرون ملک جانے والے روزگار کے متلاشی لوگوں میں 22 ہزار 760 افراد بہت پڑھے لکھے جبکہ 45 ہزار 687 افراد دیگر شعبوں میں ماہر تھے۔ سکلڈ کیٹگری میں 3لاکھ 14ہزار 932افراد بیرون ملک منتقل ہوئے۔

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے ہماری کوششیں رنگ لے آئیں، شہباز شریف