مثبت پیغامات

پاکستان اور ایران کے درمیان مثبت پیغامات کا تبادلہ

ویب ڈیسک :پاکستان اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کی صورتحال کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے ۔
تناؤکی صورتحال کے بعد مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بھی پاکستان اور ایران کے درمیان مثبت پیغامات کے تبادلے کی تصدیق کی ہے ۔
پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ رحیم حیات قریشی نے ایرانی ہم منصب سید رسول موسوی کو جواب دیا کہ آپ کے جذبات کا جواب دیتا ہوں پیارے بھائی ۔
ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے ایرانی سفارتکار سے کہا کہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات ہیں، مثبت بات چیت کے ذریعے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے آگے بڑھیں گے، دہشتگردی سمیت ہمارے مشترکہ چیلنجز کے لیے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے۔
ایرانی سفارتکار نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنما اور اعلیٰ حکام جانتے ہیں حالیہ تناو¿ کا فائدہ دشمنوں اور دہشتگردوں کو ہوگا، آج مسلم دنیا کا اہم مسئلہ غزہ میں صیہونیوں کے جرائم بند کرنا ہے۔
واضح رہے کہ ایران کی جانب سے بلوچستان میں حملے کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد پاکستان نے ایران کے سفیر کو ملک بدر کرنے اور اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کو گرفتاری کے بعد واپس رہائشگاہ چھوڑ دیا گیا