بیرونی قرض

6ماہ میں پاکستان کو 5 ارب 96 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرضہ ملا

ویب ڈیسک :پاکستان کومالی سال 24-2023 کے پہلے 6 ماہ میں 5 ارب 96 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرضہ ملا‘اقتصادی امور ڈویژن نے دسمبر 2023 تک غیر ملکی قرض اور امداد کی تفصیلات جاری کر دیں۔
رپورٹ کے مطابق جولائی سے دسمبر 2023 تک پاکستان کو کثیرالجہتی اداروں سے 2 ارب 24 کروڑ ڈالر قرضہ ملا جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں دوست ممالک نے 72 کروڑ 31 لاکھ ڈالر قرضہ دیا اور دوست ممالک کی طرف سے 2 ارب ڈالر کے ٹائم ڈپازٹ حاصل ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں عالمی بینک نے ایک ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ فراہم کیا جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 59 کروڑ ڈالر اور ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے 29 کروڑ ڈالر کا قرضہ دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلامی ترقیاتی بینک نے 16 کروڑ ڈالر کا قرضہ دیا جبکہ اسی عرصے میں پاکستان نے پیٹرولیم درآمد میں ساڑھے 59 کروڑ ڈالر کی سعودی آئل سہولت استعمال کی۔

مزید پڑھیں:  بھارت سے دوستی کرانے کا فیصلہ کابینہ کریگی، اسحاق ڈار