اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینی ریاست کی پیشکش مسترد کردی

ویب ڈیسک :حماس کے ہاتھوں شکست سے دوچار اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکہ کی جانب سے فلسطینی ریاست کی پیشکش یکسر مسترد کر دی۔
پریس کانفرنس کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے امریکا کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ اسرائیل غزہ کے تنازع کے اختتام پر فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کرتا ہے۔
نیتن یاہو نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں جنگ اسرائیل کی فتح، حماس کے خاتمے اور یرغمالیوں کی واپسی تک جاری رہے گی، اس میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔
صیہونی وزیراعظم کا کہنا تھا اسرائیل کو دریائے اردن کی تمام مغربی پٹی کا مکمل سکیورٹی کنٹرول اپنے پاس رکھنا ہے۔
یہ ضروری شرائط ہیں جو کسی بھی فلسطینی ریاست کے قیام کے منصوبے کی مخالفت کرتی ہیں اور میں نے امریکی دوستوں کو یہ واضح کر دیا ہے کہ میں اسرائیل کی سلامتی کو خطرہ پہنچانے والی کسی بھی کوشش کی مخالفت کروں گا۔

مزید پڑھیں:  روس نے یوکرین پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، امریکہ