بلاول

پی ٹی آئی نے ملک کو دہشت گردی کی طرف دھکیل دیا‘بلاول

ویب ڈیسک :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) والوں کو واپس بلانے کے فیصلے نے ملک کو ایک بار پھر سے دہشتگردی کی طرف دھکیل دیا ہے۔
ٹی وی انٹرویو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ طالبان اور مختلف اداروں سے متعلق پی ٹی آئی کے سابق وزیراعظم کی مخصوص سوچ تھی، ان کے خیال میں ا±س وقت ادارے میں اس سوچ کی مخالفت تھی۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو بتائے بغیر ٹی ٹی پی کو خود ہی معافی دے دی، ٹی ٹی پی سے بات کرنی تھی تو پاکستان کا آئین تسلیم کرواتے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے اندر دہشتگردی کے سنگین واقعات میں ملوث افراد کو پاکستان میں رہنے کی غیر مشروط دعوت دی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے وزیر خزانہ کو تبدیل کرکے ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے میں ڈال دیا تھا-

مزید پڑھیں:  سانحہ 9 مئی میں‌ ملوث عناصر کو کڑی سزا ملنی چاہئے، گورنر فیصل کریم کنڈی