قانون چیلنج

سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کا قانون چیلنج

ویب ڈیسک :سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کا قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا
دائردرخواست میں استدعا کی گئی کہ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان واپس لینے کوغیر قانونی قراردے۔
لاہورہائیکورٹ میں درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائرکی گئی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن ایکٹ کی شق 215 آئین اور بنیادی حقوق کےخلاف ہے ، الیکشن کمیشن کے کسی جماعت سےانتخابی نشان واپس لینےکااختیار آئین کےمنافی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ قرار دے چکی پارٹی الیکشن کاعام انتخابات پر کوئی اثر نہیں ہو سکتا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن ایکٹ کی شق 215 کو کالعدم قرار دےاور پی ٹی آئی کا انتخابی نشان واپس لینے کوغیر قانونی قراردے-

مزید پڑھیں:  پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں ایک بار پھر اضافہ