شٹ ڈاون کا خطرہ

امریکی صدر کے اخراجات بل پر دستخط، حکومتی شٹ ڈاون کا خطرہ ٹل گیا

ویب ڈیسک: امریکی صدر نے مختصر مدت کے اخراجات بل پر دستخط کردئیے جس سے حکومتی شٹ ڈاون کا خطرہ ٹل گیا۔
کانگریس نے حکومت کو فنڈز دینے اور حکومت کا شٹ ڈاؤن روکنے کیلئے ”اسٹاپ گیپ بل“ کی منظوری دیدی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا کے مطابق تنخواہوں کیلئے حکومت کے پاس فنڈز ختم ہوگئے تھے، جس سے شٹ ڈاون کا خطرہ تھا.
سینیٹ میں ووٹنگ سے قبل اکثریتی رہنما ڈیموکریٹ چک شومر نے ایوان میں اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ ’ہمارے پاس امریکا کیلئے اچھی خبر ہے، جمعے کو شٹ ڈاؤن نہیں ہوگا۔‘
وضح رہے امریکا میں 30 ستمبر کو مالی سال کا اختتام ہوتا ہے، اس سے قبل کانگریس کو حکومت کے 438 اداروں کیلئے اخراجات مختص کرنا ہوتے ہیں۔
اگر قانون ساز نئے مالی سال کے آغاز سے قبل اخراجات کی منظوری نہیں دیتے تو یہ حکومتی ادارے معمول کے مطابق کام جاری نہیں رکھ پاتے جس بناء پر کئی اداروں کے ملازمین بھی معطل ہو جاتے ہیں۔
اس صورتحال کو حکومت کی بندش یا ”شٹ ڈاؤن“ کہا جاتا ہے۔
کانگریشنل ریسرچ سروس کے مطابق پچھلے 42 سال سے 14 بار گورنمنٹ شٹ ڈاؤن ہو چکا ہے جن میں سے کئی بار محض ایک یا دو روز کیلئے ہوئے۔

مزید پڑھیں:  عوام کو ایک اور جھٹکا،بجلی 2روپے 83پیسے فی یونٹ مہنگی