کوڑھ کا مفت علاج کرنے والے گراہم سٹینز کے قتل کو 25 سال بیت گئے

ویب ڈیسک: کوڑھ جیسے موذی مرض کا مفت علاج کرنے والے گراہم سٹینز کے بہیمانہ قتل کو 25 سال بیت گئے۔ انتہا پسند ہندوؤں نے 22 جنوری 1999 کو اپنے محسن کو زندہ جلا دیا تھا۔ یاد رہے کہ گراہم سٹینز 1965 تا 1999 بھارت میں کوڑھ جیسے موذی مرض کا شکار مریضوں کا مفت علاج کرتے رہے۔
ذرائع کے مطابق انتہا پسند ہندو تنظیم بجرنگ دل کے 100 سے زائد غنڈوں نے گراہم سٹینز کو 10 اور 6 سالہ دو بیٹوں سمیت زندہ جلا ڈالا تھا۔ اس واقع میں بھی ہندو انتہا پسند تنظیموں کے زیر اثر حکومت کی جانب سے دارا سنگھ کو مورد الزام ٹھہرایا اوعر انہی کی سپریم کورٹ نے 2011 میں گراہم سٹینز کے قاتلوں کو باعزت بری کر دیا۔
اس حوالے سے جاری ہونیوالی ایک وپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب سے مودی اقتدار میں آیا ہے تب سے 400 حملے صرف مسیحیوں پر ریکارڈ کئے گئے۔ ان کی جانب سے کی جانیوالی کارروائیوں پر نظر دوڑائی جائَے تو خطرناک اعداد و شمار نظر آتے ہیں۔ اوپن ڈورز آرگنائزیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عیسائیوں کے خلاف تشدد میں بھارت 2014 میں 28 ویں نمبر سے 2022 میں 10 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  تیمرگرہ کا تجارتی مراکز تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، نکاسی آب کا بندوبست ندارد