غزہ جنگ بندی کے واحد دو ریاستی حل کیلئَے اسرائیل پر دباو بڑھنے لگا

ویب ڈیسک: غزہ جنگ بندی کیلئے ماہرین دو ریاستی حل لازمی قرار دیتے ہیں۔ دو ریاستی حل کیلئے یورپی یونین وزرائے خارجہ اجلاس کی جانب سے بھی اسرائیل پر دباو بڑھنے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کے لیے بحیرہ روم میں جزیرہ بنانے کی پیشکش کردی جس پر مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔ فلسطینی وزیر خارجہ کی جانب سے ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی خود اس جزیرے میں جا کر رہیں۔
یورپی یونین کے اجلاس کے بعد یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی تجویز کو مضحکہ خیز قرار دیدیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی غزہ میں جاری جنگ روکنے کیلئَے اسرائیہل پر دو ریاستی حل کیلئے زور دیا جاتا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی اثاثہ جات سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل،جواب طلب