الیکشن کے روز دہشتگردی اور سیاسی رہنماﺅں کے اغواءکا خدشہ

ویب ڈیسک :پنجاب میں عام انتخابات سے پہلے اور پولنگ والے روز دہشت گردی اور اہم سیاسی رہنماؤں کو اغواءکرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے مراسلہ جاری کردیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کی انتظامیہ اور پولیس کو مراسلہ لکھ کر انتخابات سے پہلے اور انتخابات کے روز دہشت گردی کے خطرے سے متعلق آگاہ کردیا۔
مراسلے میں کہا گیا کہ موجودہ سکیورٹی کی صورتحال اور خطرات کے پیش نظر انتخابات کوپرامن بنانے کے لیے ضروری ہے کہ فول پروف انتظامات ہوں کیونکہ دہشت گرد گروپ اور غیر جمہوری قوتیں الیکشن میں خلل ڈال سکتی ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مراسلے میں یہ بھی بتایا گیا کہ دہشت گرد گروہوں اور غیر جمہوری قوتوں کی جانب سے غیریقینی صورتحال اور عدم استحکام پیدا کرنے کا مقصد الیکشن ملتوی کرنا ہو سکتا ہے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ تخریب کاری کا مقصد جمہوری عمل کو پٹری سے اتارنا بھی ہو سکتا ہے، اس لیے ممنوعہ اور کالعدم مذہبی تنظیمیں اہم سیاسی رہنماو¿ں پر حملہ کرسکتی ہیں۔
خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ووٹرز میں دہشت پیدا کرنے کے لیے سیاسی جلسوں پر حملے ہو سکتے ہیں، دہشت گرد اہم سیاسی رہنماؤں کو اغواءکرکے یرغمال بھی بنا سکتے ہیں اور پولنگ کے دن بیلٹ پیپرز، باکس اور انتخابی نتائج چھینے جا سکتے ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کی انتظامیہ سے فوج اور رینجرزکی تعیناتی کے لیے علاقوں کی نشاندہی کر کے 28 فروری تک رپورٹ دینے کا بھی کہا ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی پیدا کرنے کے باوحود مالاکنڈ کے عوام اس سہولت سے محروم ہیں، سلیم الرحمان