قوم کے پاس 8فروری غلطیاں سدھارنے کا دن ہے ‘سراج الحق

ویب ڈیسک :جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ 8فروری قوم کے پاس غلطیاں سدھارنے کا دن ہے ‘نوجوان ملک کو بچانے کے لئے ترازو پر مہر لگائیں ۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ صرف جماعت اسلامی کے پاس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا فارمولا ہے‘عوام ملک کو بدحال کرنے والی تینوں حکمران پارٹیوں کو مسترد کر دے، خزانہ خالی ہے اور کروڑوں افراد مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو ملک کے حالات بدلنے کے لئے اب آپشن کو بدلنا ہوگا، جماعت اسلامی کی کامیابی ہی حقیقی معنوں میں عام آدمی کی کامیابی ہے۔

مزید پڑھیں:  محکمہ خوراک کا ایکشن، سینکڑوں مردہ مرغیاں برآمد، سپلائر پابند سلاسل