خیبر پختونخوا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں، امیدواروں کو جرمانے، نوٹسز جاری

خیبر پختونخوا میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسروں نے کارروائیاں کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسروں نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں اُمیدواروں کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے اعداد وشمار جاری کئے ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق پشاور میں ضابطہ اخلاق کی اب تک 986 خلاف ورزیاں سامنے آئیں،
امیدواروں پر مجموعی طور پر 3 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔
جن میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے 75 نوٹسز جاری کئے اور 41 وارننگز دئیے گئے۔
پشاور ڈویژن میں 20 ہزار روپے جرمانے لگائے گئے۔
اعداد وشمار کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں 177 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں، 25 نوٹسز جاری کرکے 1 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے۔
ہزارہ ڈویژن میں 75 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں، 18 نوٹسز جاری کرکے 80 ہزار روپے جرمانے لگائے گئے۔
مردان ڈویژن میں 211 خلاف ورزیاں ہوئی ہیں، جن میں 6 نوٹسز جاری کئے گئے۔ اور 55 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے۔
کوہاٹ ڈویژن میں 92 خلاف ورزیاں ہوئیں، 11 نوٹسز جاری کرکے 50 ہزار روپے جرمانہ لگایا گیا۔
کوہاٹ ڈویژن میں خلاف ورزیوں کے مرتکب 10 افراد کو انتباہ جاری کیا گیا،
بنوں ڈویژن میں 90 خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا گیا،
ڈی آئی خان ڈویژن میں 63 خلاف ورزیاں ہوئیں، 5 نوٹسز جاری کرکے امیدواروں کو وارننگ جاری کی گئی۔

مزید پڑھیں:  ہم سرکاری املاک، اپنے اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، عطا تارڑ