سوات میں جلسہ

میاں نواز شریف یکم فروری کو سوات میں جلسہ سے خطاب کرینگے

ویب ڈیسک :پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف یکم فروری کو سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔
انجینئر امیر مقام نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ گراسی گراﺅنڈ جلسے کے لئے تیاریاں شروع کردیں عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جائے گا ۔
اس حوالے سے امیدوار برائے حلقہ این اے 3واجد علی خان نے کہا کہ میاں نواز شریف جب بھی سوات آئے عوام کے ساتھ محبت کی اور علاقے کے لئے بہت کچھ دیا ۔
امیدوار پی کے 6ارشاد خان نے بتایا کہ ہم میاں نواز شریف سے ہمیشہ کی طرح علاقے کے لوگوں کے لئے بڑے ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کی توقع کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ :پٹرول پمپ میں آگ گئی،آئل ٹینکرز سمیت کئی گاڑیوں کو نقصان