امیر مقام

نواز شریف ہی ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے‘امیر مقام

ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ہی ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے‘ صوبے پر نو سال حکومت کرنے والوں کا ایجنڈا ملک کی بربادی تھی۔
سوات کی تحصیل مٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ سیاست میں حادثاتی طور پر نہیں آیا، بہت مشکلات سہی اور قربانیاںدیں ‘آٹھ مرتبہ جان لیوا حملہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ قوم کے ساتھ ہر مشکل میں کھڑا رہا،لوگوں کی آواز بلند کی اور ان کی خدمت کی‘ لیڈر وہ ہوتا ہے جوقوم کے ساتھ ساتھ تکلیف میں کھڑا ہوتا ہے۔
امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے والا نواز شریف ہیں‘ دہشت گردی کا خاتمہ نواز شریف کے دور میں ہوا۔
ماضی اور لیڈر کو دیکھ کر ووٹ ڈالنا ہوگا، دو کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھر دینے والوں کا چہرہ آپ نے دیکھ لیا‘ تحریک انصاف کے امیدواروں کا لیڈر کون ہوگا اس لئے آٹھ فروری کو ووٹ سوچ سمجھ کر دیں‘ نواز شریف سوات آئیں گے اور اہم اعلانات کریں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حمایت پر ایران میں امریکی و برطانوی افراد سمیت کئی کمپنیوں پر پابندی