مضر صحت گھی تیاری پر 21 ملز بند، مارکیٹ سے سامان اٹھانے کی ہدایت

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے 6 اضلاع میں مضر صحت گھی تیاری پر 21 ملز بند کرتے ہوئے مارکیٹ سے ان کا تقسیم کیا ہوا سامان واپس اٹھانے کی ہدایت کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق مضر صحت گھی تیار کرنے کی شکایات پر محکمہ خوراک کی جانب سے 21 گھی ملز کو سیل کرتے ہوئے فوری طور پر مارکیٹ سے مضر صحت اور غیر معیاری سٹاک واپس اٹھانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیل کے مطابق شہریوں کی جانب سے شکایات کی روشنی میں گزشتہ روز غیر معیاری گھی بنانے والے ملز کے خلاف ڈی آئی خان، پشاور، ہری پور، ملاکنڈ ، خیبر اور ضلع مہمند کے صنعتی زونز میں کارروائی کی گئی۔
اس دوران مجموعی طور پر26 گھی ملز کا معائنہ کیا گیا ان گھی ملز سے مختلف برانڈز کے گھی کے 46 نمونے لیبارٹری سے چیک کرائے گئے جن میں 32نمونے غیر معیاری اور غیر تسلی بخش پائے گئے ہیں جبکہ 14 نمونے معیار کے مطابق تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ جن 21گھی ملز کے نمونے غیر تسلی بخش قرار پائے گئے جنہیں سیل کر دیا گیا ہے۔ یہ گھی ملز ڈیرہ، پشاور اور ملاکنڈ میں قائم ہیں۔
اس سلسلے میں حکام کی جانب سے واضح کردیا گیاہے کہ جب تک گھی کو سٹینڈرڈ کے مطابق پراسس کی یقین دھانی نہیں کرائی جاتی تب تک ملز سیل رہیں گے سیل کئے جانے والے گھی ملز کی تیارکرہ مصنوعات کو فوری طور پر مارکیٹ سے واپس اٹھانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ترکیہ کے وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے