سیاسی جماعتوں کی خانہ پری،47خواتین کومیدان میں اتار دیا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں صوبائی اور قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر47خواتین بھی مقابلے کے دوڑ میں شامل ہیں.
صوبے میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جنرل نشستوں پر اتنی بڑی تعداد میں خواتین کا مردوں کے ساتھ مقابلہ ہونے جارہا ہے.
تقریبا ساری سیاسی جماعتوں نے اس مرتبہ خواتین کو کھڑا کیا ہے تاہم ان میں سے بہت سی خواتین کو سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے خواتین کو ٹکٹ دینے کی لازمی شرط کے تحت امیدوار بنایا ہے.
اس طرح جن خواتین کو کھڑا کیاگیاہے ان میں سے بیشتر کے ووٹ بھی مذکورہ انتخابی حلقوں میں رجسٹرڈ نہیں ہیں الیکشن کمیشن کی فہرست کے مطابق مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کیلئے حلقہ 29، حلقہ 31 سے سابق ایم پی اے صوبیہ شاہد اور حلقہ24سے فرح خان ایڈووکیٹ کو امیدواربنایاہے صوبیہ شاہد کو صوبائی اسمبلی کے حلقہ 76سے بھی ٹکٹ دیا گیا ہے.
حلقہ46سے شائستہ خان الیکشن لڑ یں گی جبکہ اورکزئی کے حلقہ 94سے بصیرت خان اور صوبائی حلقہ 108سے جاذبہ اعظم انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں پیپلزپارٹی قومی اسمبلی کے حلقہ38سے مہر سلطانہ اور حلقہ 39سے فرزانہ شیرین اور صوبائی حلقہ 25سے سویرا پرکاش، پی کے 39سے ساجدہ تبسم، پی کے 46سے شہناز شمشیر، پی کے 48سے شائستہ رضا اور انیلہ شہزاد کو پی کے 56کا ٹکٹ دیا گیا ہے اے این پی نے خدیجہ بی بی کو چترال کے قومی حلقہ 1 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 83کیلئے ثمر ہارون بلور اور پی کے40 سے شاہین ضمیر کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین نے ڈاکٹر آسیہ اسد کو قومی حلقہ 35 جبکہ پی کے 76نوشہرہ سے صومی فلک ناز، پی کے 100سے انیتا مسعود، پی کے 69سے سکینہ،حلقہ این اے 31سے شازیہ بی بی اوراین اے 18سے ڈاکٹر فائزہ رشید کوانتخابی دنگل میں مرد امیدواروں کے مقابلے پر اتارا ہے قومی وطن پارٹی نے این اے 19سے ستارہ امتیاز کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہے، شاندانہ گلزار این اے 30پشاور سے پی ٹی آئی کی امیدوار ہیں پی کے47کیلئے رخسانہ راشد کو ٹکٹ دیا گیاہے جمعیت علمائے اسلام نے صائمہ بی بی کو پی کے 36اور فراہیم بی بی کو پی کے 86سے اور پی کے 42سے بصیرت ارباب اور شہناز راجہ، پی کے 44سے عائشہ حمید، پی کے 42سے رقیہ بی بی، پی کے 92سے شنیلا، پی کے 90سے نازیہ بی بی اور پی کے 91سے صوفیہ بانو،پی کے 46سے فضا شاہین، پی کے 47سے ارم فاطمہ، پی کے 65سے روبینہ نیاز، پی کے 12سے زیارت بی بی، پی کے 30سے پی ٹی آئی پی کے ٹکٹ پر نادیہ شیر خان الیکشن لڑیں گی اور پی کے 11اپر دیر سے تاج بیگم کھڑی ہیں اس طرح پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے پی کے 75سے ثمرین راشد کو اور تحریک جوانان پاکستان نے پی کے79کی نشست کیلئے رحمہ سحر کو ٹکٹ دیا ہے پی کے 79 سے شاکرہ گل، پی کے 73سے بشری، پی کے 81سے نازیہ علی، پی کے 82سے افشاں آفریدی اور صوبائی حلقہ 83سے شمائلہ تبسم آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات لڑ رہی ہیں ابھی تک کے انتخابی مہم کے دوران صرف ایک خاتون امیدوار شاندانہ گلزار کی پوزیشن مضبوط ہیں جبکہ دوسری سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کے اعتراضات سے بچنے کیلئے ٹکٹ جاری کئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کاایرانی صدر اور وزیرخارجہ کے انتقال پر اظہار افسوس