پرویز خٹک

ہمارا ملک آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر ہے‘پرویز خٹک

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہمارا ملک آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر ‘عوام قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔
نوشہرہ کی تحصیل جہانگیرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میری سیاست میں صرف ایک خواہش ہے کہ نوشہرہ کے ہر گلی کوچے تک بنیادی سہولیات پہنچادوں‘300 گاﺅں تک میں نے سوئی گیس پہنچا دی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تین سو یونٹ مفت بجلی اور تنخواہ ڈبل کرنے والے جھوٹ بول رہے ہیں‘آج میں جو وعدہ کرتا ہوں تو اس یقین کے ساتھ کرتا ہوں کہ پورا کر کے دکھاﺅں گا ۔
پرویز خٹک نے کہا کہ نوازشریف زرداری دونوں کرپٹ ہیں ‘پی ڈی ایم کی ڈیڑھ سالہ حکومت نے جاری ترقیاتی کاموں کو روک دیا جس کی وجہ سے نوشہرہ ترقی نہ کر سکا۔
میں ووٹ اس ملک اور صوبے کی ترقی کے لیے مانگ رہا ہوں ‘سب قسم اٹھاﺅ کہ میرا ساتھ دوگے مجھے ووٹ دوگے۔
نوشہرہ کی دوقومی اور پانچ صوبائی سیٹوں سے میں اور میرے بچے الیکشن لڑ رہے ہیں اور جیت کر دکھائیں گے ‘یہ لوگ پریشان ہے کہ پرویز خٹک سے کیسے نمٹےں۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میرا وزیراعلیٰ بننا خیبر پختونخوا کی خوش قسمتی تھی ‘آج اگر میں پھر میدان میں نکلا ہوں تو اس یقین کے ساتھ کہ ایک بار پھر وزیراعلیٰ بنوں گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ 8فروری ہم نوشہرہ کے تمام سیٹ جیت کر جشن منائیں گے کیونکہ میں نے آج تک کوئی بے ایمانی نہیں کی کوئی چوری نہیں کی۔

مزید پڑھیں:  غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری