وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ کی غیرقانونی مہاجرین کے قیام میں توسیع کی منظوری

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ نے غیرقانونی مہاجرین کے قیام میں توسیع کی منظوری دیدی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت سیفران کی سمری پر پروف آف ریذیڈنس کارڈ میں توسیع کی منظوری دی گئی، مہاجرین کے قیام میں مارچ 2024 تک توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ ڈویژن نے اس سے قبل وزارت سیفران کی سمری اعتراض کے ساتھ واپس کر دی تھی تاہم افغانستان سے متعلقہ کوآرڈینیشن سیل کی سفارش پر غیرقانونی مہاجرین کے قیام میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغان حکومت کی درخواست پر مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع دی ہے، توسیع کی منظوری نہ ملنے سے مہاجرین کا قیام غیر قانونی ہو چکا تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا مرکزی سیکرٹریٹ بند، ملازمین فارغ