صوابی، پی ٹی آئی کو دھچکہ، ظہورجدون ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شامل

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں پی ٹی آئی کو دھچکہ، تحصیل ٹوپی کے سینئر نائب صدر ظہور جدون اپنے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔
اس موقع پر ظہور جدون نے کہا کہ آج سے پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ضلع صوابی میں تین لوگوں نے پی ٹی آئی کو یرغمال بنایا ہواہے جبکہ پیپلزپارٹی غریب مزدوروں کی پارٹی ہے۔ ظہورجدون کے مطابق پارٹی کو سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق ایم پی اے رنگیز اور ضلعی صدر سہیل خان نے اپنی جاگیر بنا رکھا ہے۔
جلسہ کے دوران انہوں نے کہا کہ ان تینوں پی ٹی آئی رہنماوں نے عوام سے صرف جھوٹے وعدے کئے۔
یاد ریہے کہ ضلع صوبی میں ظہور جدون کے پی پی میں شامل ہونے سے پی ٹی آئی کو دھچکہ لگا۔

مزید پڑھیں:  طے کرلیں ہم کسی کے ہاتھوں استعمال نہیں ہوں گے، چیف جسٹس