آزاد امیدوار کامیاب

لوئردیر :قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر آزاد امیدوار کامیاب

ویب ڈیسک :لوئردیر کی قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے 4حلقوں پر آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا ۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ این اے 6جندول سے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق اپنی سیٹ نہ بچا سکے‘پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد بشیر خان 76259 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق 52545 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں ۔
اسی طرح حلقہ این اے 7 دیرلویر ٹو سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ازاد امیدوار سید محبوب شاہ 84843 ووٹ لے کر کامیاب جماعت اسلامی کے مولانا محمد اسماعیل 31133 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔
اس کے علاوہ ایک صوبائی سیٹ کے علاوہ باقی تمام سیٹوں پر پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ ازاد امیدواروں نے میدان مار لیا ہے ۔
پی کے 14 سے پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواراعظم خان 31200 ووٹ لے کر کامیاب قرار جبکہ جماعت اسلامی کے صاحبزادہ محمد یعقوب خان 16552 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی کے 15 ادینری سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ہمایون خان 31346 ووٹ لے کر کامیاب ‘پی پی پی کے نعیم اللہ خان 16691 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرآگئے ہیں ۔
پی کے 16 تیمرگرہ سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ازاد امیدوار ملک شفیع اللہ خان 31208 ووٹ لے کر فاتح جبکہ پی پی کے کامران زیب خان 10253 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں ۔
پی کے 17 جندول سے جماعت اسلامی کے امیدوار اعزاز الملک افکاری 25124 ووٹ لے کر کامیاب قرار جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ازاد امیدوار عبید الرحمن 22981 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں ۔
اسی طرح پی کے 18 میدان سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ازاد امیدوار ملک لیاقت علی خان 24625 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جماعت اسلامی کے حاجی سعید گل 16059 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  بنوں، کلاس فور کو ڈیوٹی پر حاضر کرنا ہیڈ ماسٹر کو مہنگا پڑ گیا