انتخابات میں شکست: اے این پی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر ہوتی مستعفی

ویب ڈیسک :عام انتخابات میں شکست کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے آبائی ضلع مردان کے تمام حلقوں پر اے این پی کی شکست کی ذمے داری کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرے حلقہ اور مردان کے عوام نے اگر ہم پر اعتماد نہیں کیا تو پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔
امیر حیدر خان ہوتی نے مزید کہا کہ پارٹی کے ادنیٰ رکن کی حیثیت سے باچاخان کے قافلے کا حصہ رہوں گا۔

مزید پڑھیں:  اپوزیشن منافقت کی سیاست کرتی ہے ،بلاول بھٹو