پولیس موبائل پر حملہ

ڈیرہ :پولیس موبائل پر حملہ‘ ایڈیشنل ایچ او شہید ‘3دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک :ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پردہشت گردوں کا حملہ ‘ایڈیشنل ایس ایچ او شہید ‘ 3دہشت گرد بھی مارے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ ڈی آئی خان کے علاقہ درازندہ میں پیش آیا جہاںدہشت گردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کردیا فائرنگ کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او دین محمد شیرانی موقع پر شہید ہو گئے ۔
پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس میں 3دہشت گردن بھی مارے گئے ہیں ۔
پولیس ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔
سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، مشہور ڈرامہ نگار عاشق حسین کی حکومت سے مالی امداد کی اپیل